انبیاء کے حالات کے بیان میں नबियों की घटनाओं के बारे में اللہ تعالیٰ کے قول ”اور (ہم نے) ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا“ (سورۃ ھود) کا بیان۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوہ تبوک میں (مقام) حجر (جہاں قوم ثمود پر اللہ کا عذاب آیا تھا) میں اترے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا کہ یہاں کنویں سے پانی نہ پیو اور نہ مشکوں میں بھرو۔“ تو انھوں نے کہا کہ ہم نے تو اس پانی سے آٹا گوندھ ڈالا، مشکیں بھی بھر لیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ آٹا پھینک دو اور پانی بھی بہا دو۔“
|