آغار تخلیق کا بیان निर्माण के बारे में اللہ تعالیٰ کا قول ”اور اس (زمین) میں ہر قسم کے جانور پھیلائے“۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر خطبہ میں یہ فرماتے ہوئے سنا: ”سانپ (جہاں دیکھو) مار ڈالو اور دو (سفید) دھاری والے اور دم کٹے سانپ کو زندہ نہ چھوڑو کیونکہ یہ آنکھ کی بینائی ختم کر دیتے ہیں اور پیٹ والی عورت کا پیٹ گرا دیتے ہیں۔“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ایک سانپ کو مارنے کے لیے اس کے پیچھے لگا ہوا تھا کہ سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ نے مجھے پکارا (اور کہا) کہ اسے مت مارو۔ تو میں نے کہا کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سانپوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا ہے تو انھوں نے کہا کہ بیشک مگر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھریلو سانپوں کو مار ڈالنے سے منع فرمایا: ”(زہری نے کہا کہ) ایسے سانپ العوامر (کہلاتے) ہیں۔ (جن چونکہ ایک لمبی مدت گھر میں رہتے ہیں اسی وجہ سے انہیں عوامر یعنی لمبی عمر والے کہا گیا ہے)۔
|