مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر

مختصر صحيح بخاري
آغار تخلیق کا بیان
निर्माण के बारे में
9. اللہ تعالیٰ کا قول ”اور اس (زمین) میں ہر قسم کے جانور پھیلائے“۔
حدیث نمبر: 1392
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر خطبہ میں یہ فرماتے ہوئے سنا: سانپ (جہاں دیکھو) مار ڈالو اور دو (سفید) دھاری والے اور دم کٹے سانپ کو زندہ نہ چھوڑو کیونکہ یہ آنکھ کی بینائی ختم کر دیتے ہیں اور پیٹ والی عورت کا پیٹ گرا دیتے ہیں۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ایک سانپ کو مارنے کے لیے اس کے پیچھے لگا ہوا تھا کہ سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ نے مجھے پکارا (اور کہا) کہ اسے مت مارو۔ تو میں نے کہا کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سانپوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا ہے تو انھوں نے کہا کہ بیشک مگر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھریلو سانپوں کو مار ڈالنے سے منع فرمایا: (زہری نے کہا کہ) ایسے سانپ العوامر (کہلاتے) ہیں۔ (جن چونکہ ایک لمبی مدت گھر میں رہتے ہیں اسی وجہ سے انہیں عوامر یعنی لمبی عمر والے کہا گیا ہے)۔


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.