آغار تخلیق کا بیان निर्माण के बारे में سات زمینوں کے بارے میں کیا وارد ہوا ہے؟
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زمانہ گھوم پھر کر اسی حالت پر آ گیا جیسے اس دن تھا کہ جس دن اللہ نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا تھا۔ سال بارہ مہینے کا ہوتا ہے، اس میں سے چار مہینے حرام ہیں تین تو پے درپے ہیں، ذیقعدہ، ذوالحجہ، محرم اور (چوتھا) رجب مضر، (قبیلہ مضر کے کافر اس کی بہت تعظیم کرتے تھے) جو جمادی الثانی اور شعبان کے درمیان ہوتا ہے۔“
|