خریدوفروخت کے بیان میں ख़रीदने और बेचने के बारे में جب کوئی شخص پھلوں کو ان کی صلاحیت ظاہر ہو جانے سے پہلے فروخت کر دے پھر اس پھل پر کوئی آفت آ جائے تو اس کا ذمہ دار فروخت کرنے والا ہو گا۔ “ जब कोई व्यक्ति फल को पकने से पहले बेचता है और फल पर कोई ख़राबी आती है, इसके लिए विक्रेता ज़िम्मेदार होगा ”
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کو ”زہو“ ہونے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا: ”پوچھا گیا کہ ”زہو“ کیا ہے فرمایا: ”جب تک کہ وہ سرخ نہ ہو جائیں۔ ”پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بتاؤ! اگر اللہ تعالیٰ پھلوں کو ضائع کر دے تو کوئی شخص تم میں سے اپنے بھائی کا مال کس چیز کے عوض میں لیتا ہے؟“
|