Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
خریدوفروخت کے بیان میں
جب کوئی شخص پھلوں کو ان کی صلاحیت ظاہر ہو جانے سے پہلے فروخت کر دے پھر اس پھل پر کوئی آفت آ جائے تو اس کا ذمہ دار فروخت کرنے والا ہو گا۔
حدیث نمبر: 1038
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کو زہو ہونے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا: پوچھا گیا کہ زہو کیا ہے فرمایا: جب تک کہ وہ سرخ نہ ہو جائیں۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بتاؤ! اگر اللہ تعالیٰ پھلوں کو ضائع کر دے تو کوئی شخص تم میں سے اپنے بھائی کا مال کس چیز کے عوض میں لیتا ہے؟