تہجد کی نماز کا بیان तहज्जुद की नमाज़ के बारे में عبادت میں اپنی جان پر سختی نہیں کرنی چاہیے۔ “ इबादत में अपनी जान पर सख़्ती नहीं करनी चाहिए ”
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (ایک مرتبہ مسجد میں) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم داخل ہوئے تو (کیا دیکھتے ہیں کہ) ایک رسی دونوں ستونوں کے درمیان لٹک رہی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ رسی کیسی ہے؟“ لوگوں نے عرض کی کہ یہ رسی ام المؤمنین زینب رضی اللہ عنہا کی لٹکائی ہوئی ہے جب وہ نماز میں کھڑے کھڑے تھک جاتی ہیں تو اس رسی سے لٹک جاتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں ایسا ہرگز نہ کرنا چاہیے، اس کو کھول دو، تم میں سے ہر ایک اپنی طبیعت کے خوش رہنے تک نماز پڑھے پھر جب تھک جائے تو چاہیے کہ بیٹھ جائے۔“
|