الايمان والنذور والكفارات قسموں، نذروں اور کفارات کا بیان क़सम उठाना, नज़र मानना और कफ़्फ़ारा غیر اللہ کی قسم اٹھانا منع ہے “ अल्लाह तआला के सिवा किसी और की क़सम उठाना मना है ”
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کی قسم اٹھانا شرک ہے۔“
ابن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے امانت کی قسم اٹھائی وہ ہم میں سے نہیں۔“
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم اٹھایا کرو، اسے پورا کیا کرو اور سچ بولا کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ غیر کی قسم اٹھانے کو ناپسند کرتا ہے۔“
جہینہ قبیلے کی خاتون سیدہ قتیلہ بنت صیفی رضی اللہ عنہما کہتی ہیں: ایک یہودی عالم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: تم لوگ شرک کرتے ہو، تم کہتے ہو: (وہ ہوتا ہے) جو اللہ چاہے اور تم چاہو۔ نیز تم یہ بھی کہتے ہو: کعبہ کی قسم۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کہا کرو: (وہ ہوتا ہے) جو اللہ چاہے اور پھر تم چاہو اور قسم اٹھاتے وقت کہا کرو: رب کعبہ کی قسم۔“
|