الايمان والنذور والكفارات قسموں، نذروں اور کفارات کا بیان क़सम उठाना, नज़र मानना और कफ़्फ़ारा کن امور میں نذر مانی جائے؟ “ किस तरह की नज़र मानी जाए ”
سیدنا عبداﷲ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” نذر وہی ہے جس سے اﷲ تعالیٰ کی رضا تلاش کی گئی ہو۔“
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کی بیوی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری ”قصوا“ پر بیٹھ کر آئی، یہاں تک کہ اسے مسجد کے پاس بٹھا دیا اور کہا: اے اﷲ کے رسول! میں نے نذر مانی تھی کہ اگر اﷲ تعالیٰ نے اس پر مجھے نجات دے دی تو میں اس کے جگر اور کوہان سے ضرور کھاؤں گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” تو نے تو اسے بہت برا بدلہ دیا ہے۔ یہ نذر نہیں ہے، نذر تو صرف وہی ہے جس سے اللہ کی خوشنودی تلاش کی جا ئے۔“
|