مکہ و مدینہ کے فضائل ومسائل मक्का और मदीना की फ़ज़ीलत مدینے کی مصیبتوں پر صبر کرنے کی فضیلت “ मदीने की मुश्किलों पर सब्र करने की फ़ज़ीलत ”
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے غلام یحنس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس فتنے (مسلمانوں کی باہمی جنگ) کے دور میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کی ایک لونڈی سلام کرنے کے لئے آئی تو کہا: اے ابوعبدالرحمٰن! میں (مدینے سے) نکل جانا چاہتی ہوں، ہم پر زمانہ بہت سخت ہے۔ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے کہا: اری بیوقوف بیٹھ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ مدینے کی مصیبتوں اور سختیوں پر جو بھی صبر کرے گا تو میں قیامت کے دن اس پر گواہ یا اس کا سفارشی ہوں گا۔
تخریج الحدیث: «406- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 885/2، 886 ح 1703، ك 45 ب 2 ح 3) التمهيد 22/21، 23، الاستذكار: 1633، و أخرجه مسلم (1377/482) من حديث مالك به، من كتب الرجال وجاء فى الأصل: ”قطن بن واحد“ وهو خطأ۔، من رواية يحيي بن يحيي، وجاء فى الأصل: ”عن“ وهو خطأ.»
|