مکہ و مدینہ کے فضائل ومسائل मक्का और मदीना की फ़ज़ीलत مدینہ کو چھوڑ دیا جائے گا “ मदीने को छोड़ दिया जाए गा ”
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مدینہ اچھی حالت میں ہونے کے باوجود چھوڑ دیا جائے گا حتی کہ (مسجد میں) کتا داخل ہو کر مسجد کے بعض ستونوں یا منبر پر پیشاب کرے گا۔“ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! اس زمانے میں پھل کس لئے ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خوراک کے پیچھے پھرنے والے پرندوں اور درندوں کے لئے ہوں گے۔“
تخریج الحدیث: «513- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 888/2 ح 1708، ك 45 ب 2 ح 8) التمهيد 121/24، الاستذكار: 1638، و أخرجه ابن حبان فى صحيحه (الاحسان 271/8 ح 6735) من حديث مالك به وسنده ضعيف وللحديث شواهد عند البخاري (1874) ومسلم (1389) وغيرهما وهو بها حسن والحمدلله.»
|