كتاب الخيل کتاب: گھوڑوں سے متعلق احکام و مسائل 16. بَابُ: الْجَنَبِ باب: جنب (پہلو میں ہونے) کا بیان۔
عمران بن حصین رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام میں نہ جلب ہے نہ جنب اور نہ ہی شغار ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 10817)، مسند احمد (4/429) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک اعرابی (دیہاتی) نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے (اونٹنی کی) دوڑ کا مقابلہ کیا تو وہ آگے نکل گیا، اس سے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم کو ملال ہوا اور آپ سے ان کے اس چیز (رنج و ملال) کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی اپنے آپ کو دنیا میں بہت بڑا سمجھنے لگے اللہ کا حق اور اس کی ایک طرح کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسے نیچا کر دے تاکہ اس کا غرور ٹوٹ جائے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 696) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|