كتاب الخيل کتاب: گھوڑوں سے متعلق احکام و مسائل 17. بَابُ: سُهْمَانِ الْخَيْلِ باب: (مال غنیمت کی تقسیم میں) گھوڑے کو دو حصے ملنے کا بیان۔
عبداللہ بن زبیر رضی الله عنہما کہتے تھے کہ (فتح) خیبر کے سال زبیر بن العوام رضی اللہ عنہ کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مال غنیمت میں) چار حصے لگائے۔ ایک حصہ ان کا اپنا اور ایک حصہ قرابت داری کا لحاظ کر کے کیونکہ صفیہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کی ماں تھیں اور دو حصے گھوڑے کے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 5291)، مسند احمد (1/166) (حسن الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: حسن الإسناد
|