جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْحُبُوبِ وَالثِّمَارِ اناج اور پھلوں کی زکوٰۃ کے ابواب کا مجموعہ 1605. (50) بَابُ السُّنَّةِ فِي خَرْصِ الْعِنَبِ لِتُؤْخَذَ زَكَاتُهُ زَبِيبًا كَمَا تُؤْخَذُ زَكَاةُ النَّخْلِ تَمْرًا انگور کا تخمینہ لگانے کے متعلق سنّت نبوی کا بیان تاکہ اس کی زکوٰۃ کشمش سے وصول کی جاسکے جیسا کہ تازہ کھجور کی زکوٰۃ خشک کھجوروں سے وصول کی جاتی ہے
سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگور کی زکوٰۃ کے متعلق فرمایا: ”انگور کا تخمینہ لگایا جائے جیسا کہ کھجور کا تخمینہ لگایا جاتا ہے پھر اس کی زکوٰۃ کشمش سے وصول کرلی جائے جیسا کہ تر کھجوروں کی زکوٰۃ خشک کھجوروں سے وصول کرلی جاتی ہے۔
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
جناب سعید بن مسیّب رحمه الله سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ کو حُکم دیا کہ وہ کھجور کی طرح انگور کا بھی تخمینہ لگالیں پھر انگور کی زکوٰۃ کشمش سے ادا کردیں جیسا کہ تازہ کھجوروں کی زکوٰۃ خشک کھجوروں سے ادا کی جاتی ہے۔ فرماتے ہیں، کھجور اور انگور (کی زکوٰۃ کی وصولی) میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ مبارک یہی تھا۔
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف لارساله
جناب سعید بن مسیّب رحمه الله سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں مگر اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں کہ کھجوروں اور انگور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنّت و طریقہ یہی ہے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ (عباد بن اسحاق) کا نام عبدالرحمان ہے اور عباد ان کا لقب ہے۔
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
|