جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَفْعَالِ الْمُبَاحَةِ فِي الصَّلَاةِ نماز میں جائیز افعال کے ابواب کا مجموعہ 574. (341) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي مَسْحِ الْحَصَى فِي الصَّلَاةِ مَرَّةً وَاحِدَةً نماز میں کنکریوں کو ایک مرتبہ درست کرنے کی رخصت کا بیان
سیدنا معیقیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسجد میں (سجدہ کرتے وقت) کنکریوں کو درست کرنے کے متعلق پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” اگر تم نے ضرور ہی کرنا ہے تو ایک بار درست کرلو۔“
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
امام صاحب رحمه الله اپنے ایک اور استاد کی سند سے روایت بیان کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث:
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں کنکریوں کو درست کرنے کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک بار کرلو۔ اور اگر تم انہیں درست نہ کرو تو یہ تمہارے لئے ایسی سو اونٹنیوں سے بہتر ہے جو ساری سیاہ آنکھوں والی ہوں۔ (یعنی جوان اور موٹی تازی)“
تخریج الحدیث: صحيح
|