جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْكَلَامِ الْمُبَاحِ فِي الصَّلَاةِ وَالدُّعَاءِ وَالذِّكْرِ، وَمَسْأَلَةِ الرَّبِّ عَزَّ وَجَلَّ وَمَا يُضَاهِي هَذَا وَيُقَارِبُهُ نماز میں جائز گفتگو، دعا، ذکر اور رب عزوجل سے مانگنے اور اس سے مشابہ اور اس جیسے ابواب کا مجموعہ۔ 545. (312) بَابُ الْأَمْرِ بِالتَّسْبِيحِ لِلرِّجَالِ، وَالتَّصْفِيقِ لِلنِّسَاءِ عِنْدَ النَّائِبَةِ تَنُوبُهُمْ فِي الصَّلَاةِ نماز میں کوئی مسئلہ پیش آئے تو مردوں کو «سُبْحَانَ اللَٰه» اور عورتوں کو تالی بجانے کا حُکم کا بیان
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو اپنی نماز میں کوئی چیز پیش آجائے تو اُسے چاہیے کہ «سُبْحَانَ اللَٰه» کہے، اور تالی بجانا تو عورتوں کے لئے ہے۔“ یہ علی بن خشرم کی روایت ہے۔ جبکہ عبدالجبار نے ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بنو عمرو بن عوف کے ہاں تشریف لے جانے کے متعلق مکمّل حدیث بیان کی اور اس کے آخر میں یہ الفاظ بیان کئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا کہ جب تمہیں نماز میں کوئی چیز پیش آتی ہے تو تم تالیاں بجانے لگتے ہو؟ تالی بجانا تو عورتوں کا کام ہے، جسے نماز میں کوئی چیز پیش آئے تو «سُبْحَانَ اللَٰه» کہنا چاہیے۔ امام ابوبکر رحمه الله کہتے ہیں کہ تصفیق اور تصفیح دونوں کا معنی ایک ہی ہے (یعنی بجانا)۔
تخریج الحدیث:
|