كتاب الجهاد كتاب الجهاد |
مشكوة المصابيح
كتاب الجهاد كتاب الجهاد مسیلمہ کذاب کے ایلچی
ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ابن نواحہ اور ابن اثال مسیلمہ کے قاصد بن کر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کیا تم گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ انہوں نے کہا: ہم گواہی دیتے ہیں کہ مسیلمہ اللہ کا رسول ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہوں، اگر میں کسی قاصد کو قتل کرنے والا ہوتا تو میں تمہیں قتل کر دیتا۔ “ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ سنت بن گئی کہ قاصد کو قتل نہیں کیا جائے۔ ضعیف، رواہ احمد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«ضعيف، رواه أحمد (390/1. 391 ح 3708) ٭ المسعودي اختلط: روي عنه يزيد بن ھارون و أبو النضر ھاشم بن القاسم و عبد الرحمٰن بن مھدي و تابعه سفيان الثوري و سنده ضعيف و لحديثه شواھد ضعيفة عند أبي داود (2762) وغيره.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.