کتاب فَضَائِلِ الْقُرْآنِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهِ قرآن کے فضائل اور متعلقہ امور 56. باب بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلاَةٌ: باب: اذان اور اقامت کے درمیان نوافل کا بیان۔
کہمس نےکہا: ہم سے عبداللہ بن بریدہ نے حضرت عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛"ہر دو اذانوں (اذان اور تکبیر) کے درمیان نماز ہے۔"آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دفعہ فرمایا (اور) تیسری دفعہ فرمایا: "اس کے لئے جو چاہے۔"
جریری نے عبداللہ بن بریرہ سے، انھوں نے حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مثل روایت کی، مگرانھوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چوتھی مرتبہ فرمایا؛"اس کے لئے جو چاہے۔"
|