قرآن مجيد

سورة الغاشية
اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کیجئیے۔

نمبر آیات تفسیر

1
کیا تیرے پاس ڈھانپ لینے والی کی خبر پہنچی؟

2
اس دن کئی چہرے ذلیل ہوں گے۔

3
محنت کرنے والے، تھک جانے والے ۔

4
گرم آگ میں داخل ہوں گے ۔

5
وہ ایک کھولتے ہوئے چشمے سے پلائے جائیں گے۔

6
ان کے لیے کوئی کھانا نہیں ہوگا مگر ضریع سے۔

7
جو نہ موٹا کرے گا اور نہ بھوک سے کچھ فائدہ دے گا۔

8
کئی چہرے اس دن ترو تازہ ہوں گے۔

9
اپنی کوشش پر خوش۔

10
بلند جنت میں ہوں گے۔

11
وہ اس میں بے ہودگی والی کوئی بات نہیں سنیں گے۔

12
اس میں ایک بہنے والا چشمہ ہے۔

13
اس میں اونچے اونچے تخت ہیں ۔

14
اور رکھے ہوئے آبخورے ہیں ۔

15
اور قطاروں میں لگے ہوئے گاؤ تکیے ہیں۔

16
اور بچھائے ہوئے مخملی قالین ہیں۔

17
تو کیا وہ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ وہ کیسے پیدا کیے گئے۔

18
اور آسمان کی طرف کہ وہ کیسے بلند کیا گیا ۔

19
اور پہاڑوں کی طرف کہ وہ کیسے نصب کیے گئے۔

20
اور زمین کی طرف کہ وہ کیسے بچھائی گئی۔

21
پس تو نصیحت کر، تو صرف نصیحت کرنے والا ہے۔

22
تو ہرگز ان پر کوئی مسلط کیا ہوا نہیں ہے۔

23
مگر جس نے منہ موڑا اور انکار کیا ۔

24
تو اسے اللہ عذاب دے گا، سب سے بڑا عذاب۔

25
یقینا ہماری ہی طرف ان کا لوٹ کر آنا ہے ۔

26
پھر بے شک ہمارے ہی ذمے ان کا حساب ہے ۔