قرآن مجيد

سورة البروج
اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کیجئیے۔

نمبر آیات تفسیر

1
قسم ہے برجوں والے آسمان کی!

2
اور اس دن کی جس کا وعدہ دیا گیا ہے !

3
اور حاضر ہونے والے کی اور جس کے پاس حاضر ہوا جائے!

4
مارے گئے اس خندق والے۔

5
جو سراسر آگ تھی بہت ایندھن والی۔

6
جب وہ اس کے اوپر بیٹھے ہوئے تھے ۔

7
اور وہ اس پر جو وہ ایمان والوں کے ساتھ کر رہے تھے، گواہ تھے۔

8
اور انھوں نے ان سے اس کے سوا کسی چیز کا بدلہ نہیں لیا کہ وہ اس اللہ پر ایمان رکھتے ہیں جو سب پر غالب ہے، ہر تعریف کے لائق ہے ۔

9
وہ کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہی صرف اس کی ہے اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے۔

10
یقینا وہ لوگ جنھوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو آزمائش میں ڈالا، پھر انھوں نے توبہ نہیں کی تو ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلنے کا عذاب ہے۔

11
بلاشبہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک کام کیے ان کے لیے ایسے باغات ہیں جن کے نیچے سے نہریں بہ رہی ہیں، یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔

12
بے شک تیرے رب کی پکڑ یقینا بہت سخت ہے۔

13
بے شک وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور (وہی) دوبارہ پیدا کرے گا۔

14
اور وہی ہے جو بے حد بخشنے والا، نہایت محبت کرنے والاہے۔

15
عرش کا مالک ہے، بڑی شان والا ہے۔

16
کر گزرنے والا ہے جو چاہتا ہے۔

17
کیا تیرے پاس ان لشکروں کی خبر پہنچی ہے؟

18
جو فرعون اور ثمود تھے۔

19
بلکہ وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا، جھٹلانے میں لگے ہوئے ہیں۔

20
اور اللہ ان کے پیچھے سے (انھیں) گھیرنے والا ہے۔

21
بلکہ وہ ایک بڑی شان والا قرآن ہے ۔

22
اس تختی میں ( لکھا ہوا) ہے جس کی حفاظت کی گئی ہے۔