نمبر | آیات | تفسیر |
1 |
تمھیں ایک دوسرے سے زیادہ حاصل کرنے کی حرص نے غافل کر دیا۔ | |
2 |
یہاں تک کہ تم نے قبرستان جا دیکھے۔ | |
3 |
ہرگز نہیں، تم جلدی جان لو گے۔ | |
4 |
پھر ہرگز نہیں، تم جلدی جان لو گے۔ | |
5 |
ہرگز نہیں، کاش! تم جان لیتے، یقین کا جاننا۔ | |
6 |
کہ یقینا تم ضرور جہنم کو دیکھو گے۔ | |
7 |
پھر یقینا تم ضرور اسے یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے۔ | |
8 |
پھر یقینا تم اس دن نعمتوں کے بارے میں ضرور پوچھے جاؤ گے۔ |