232- یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ایک عورت نے دودھ پلایا ہے مجھے مرد نے دودھ نہیں پلایا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا ہاتھ خاک آلود ہوا تمہارا چچا ہے تم اسے اجازت دے دو۔“ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 232]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه عبد الرزاق برقم 13941، وأبو داود فى النكاح 2057، .التمام التخريج انظر «مسند الموصلي» برقم 4501، و التعليق السابق، و «معجم شيوخ أبى يعلى الموصلي» برقم 35»