سیدنا ابوقعیس سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے، ملاقات کی اجازت چاہنے لگے، مگر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اجازت دینا ناپسند کیا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہنے لگیں: یا رسول اللہ! ابوالقعیس آئے اور مجھ سے اجازت مانگی مگر میں نے اجازت دینے سے انکار کر دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تیرا چچا ہے، وہ تیرے پاس آ سکتا ہے۔“ ابوالقعیس سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے رضاعی باپ کا بھائی تھا۔ [معجم صغير للطبراني/ كِتَابُ الرِّضَاعَة/حدیث: 501]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2644، 2646، 3105، 4796، 5099، 5103، 5111، 5239، 6156، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1445، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1250، 1251، 1252، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4109، 4219، 4220، 4223، 5799، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3302، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1147، 1148، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2293، 2294، 2295، 2296، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1937، 1948، 1949، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 950، 951، 952، 953، 954، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12732، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4374، 4375، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24688، والحميدي فى «مسنده» برقم: 231، 232، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 548، 2853، 4934، 7435، والطبراني فى «الصغير» برقم: 243، 746»