1711. عورت کا اپنے خاوند اور بچّوں کو نفلی صدقہ دینا دور کے رشتہ داروں کو دینے کی نسبت مستحب ہے کیونکہ دور کے رشتہ داروں کی بجائے وہ اس صدقہ کے زیادہ حقدار ہیں
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے سچ کہا ہے۔ تمھارا خاوند اور تمہارے بچّے تمہارے صدقے کے زیادہ حقدار ہیں۔“ یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے جن بچّوں کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ ان بچّوں پر صدقہ کردو وہ سیدنا ابن مسعود کے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے بطن سے بچّے تھے۔ (یعنی وہ ان دونوں کے حقیقی بیٹے تھے)۔