4585. زہری نے اعرج سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، انہوں نے کہا: ”ہمارا کوئی وارث نہیں بنے گا، ہم نے جو چھوڑا وہ صدقہ ہو گا۔“
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارا کوئی وارث نہیں بنایا جائے گا، ہم نے جو کچھ چھوڑا وہ صدقہ ہو گا۔“ حضرت ابوبکر، حضرت فاطمہ اور حضرت علی و عباس رضی اللہ تعالی عنہم کے تنازع کی اصل حقیقت کی تفصیل کے لیے دیکھئے، رحماء بينهم اول صدیقی ص 105 تا 168۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کا جنازہ کس نے پڑھا دیکھیے صفحہ 183 تا 189 مصنف مولانا محمد نافع۔