4583. امام مالک نے ابوزناد سے، انہوں نے اعرج سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے ورثاء ایک دینار کا بھی حصہ نہیں لیں گے، میں نے جو چھوڑا، وہ میری بیویوں کے خرچ اور میرے عامل کی ضروریات کے بعد (سب کا سب) صدقہ ہے۔“
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے وارث ایک دینار بھی تقسیم نہیں کریں گے، میں نے جو کچھ چھوڑا ہے، وہ میری بیویوں کے خرچ اور میرے کام کے نگران (خلیفہ یا صدقات کی نگرانی کرنے والے) کی ضروریات کے پورا کرنے کے بعد صدقہ ہو گا۔“