سلیم بن اخضر نے ہمیں عبیداللہ بن عمر سے خبر دی، کہا: ہمیں نافع نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غنیمت میں سے گھوڑے کے لیے دو حصے اور آدمی (سوار) کے لیے ایک حصہ نکالا
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غنیمت میں سے گھوڑے کو دو حصے دئیے اور آدمی کو ایک حصہ دیا۔