سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر چیز کا ایک دل ہوتا ہے، اور قرآن کا دل (سورہ) یس ہے، جس نے اس کو پڑھا گویا دس مرتبہ قرآن کریم کو پڑھا۔“
تخریج الحدیث: «لم يحكم عليه المحقق، [مكتبه الشامله نمبر: 3459]» اس روایت کی سند میں ہارون ابومحمد مجہول ہیں، دوسری اسانید بھی متکلم فیہ ہیں۔ دیکھئے: [ترمذي 2889]، [بيهقي فى شعب الإيمان 2460]، [ابن كثير 547/6]، [سخاوي فى جمال القراء 234/1]، [قضاعي فى مسند الشهاب 1035]، [الدر المنثور 256/5]، [الترغيب و الترهيب 377/2، وغيرهم]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: لم يحكم عليه المحقق