عطاء بن ابی رباح نے کہا: مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص دن کے شروع میں سورہ یس پڑھے اس کی ساری حاجات پوری ہوں گی۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف مرسل، [مكتبه الشامله نمبر: 3461]» یہ روایت ضعیف و مرسل ہے، دوسری اسانید بھی ضعف سے خالی نہیں ہیں۔ دیکھئے: [البيهقي فى شعب الإيمان 2463، 2464]، [أبويعلی 6224]، [ابن حبان 2574]، و [السيوطي فى الدر المنثور 257/5]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف مرسل