سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن
قرآن کے فضائل
21. باب في فَضْلِ يس:
سورہ یس کی فضیلت
حدیث نمبر: 3448
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ هَارُونَ أَبِي مُحَمَّدٍ، عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ قَلْبًا، وَإِنَّ قَلْبَ الْقُرْآنِ يس، مَنْ قَرَأَهَا فَكَأَنَّمَا قَرَأَ الْقُرْآنَ عَشْرَ مِرارٍ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر چیز کا ایک دل ہوتا ہے، اور قرآن کا دل (سورہ) یس ہے، جس نے اس کو پڑھا گویا دس مرتبہ قرآن کریم کو پڑھا۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «لم يحكم عليه المحقق، [مكتبه الشامله نمبر: 3459]»
اس روایت کی سند میں ہارون ابومحمد مجہول ہیں، دوسری اسانید بھی متکلم فیہ ہیں۔ دیکھئے: [ترمذي 2889]، [بيهقي فى شعب الإيمان 2460]، [ابن كثير 547/6]، [سخاوي فى جمال القراء 234/1]، [قضاعي فى مسند الشهاب 1035]، [الدر المنثور 256/5]، [الترغيب و الترهيب 377/2، وغيرهم]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: لم يحكم عليه المحقق