سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: جو صبح کے وقت سورہ یس پڑھے شام تک اس کے لئے آسانی رہے گی، اور جو رات کے شروع میں پڑھے اس کو صبح تک کے لئے آسانی دی جائے گی۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن وهو موقوف على ابن عباس، [مكتبه الشامله نمبر: 3462]» یہ روایت سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما پر موقوف ہے، لیکن سند اس کی حسن ہے۔ [ذكره السيوطي فى الدر المنثور 257/5، واحاله إلى الدارمي]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن وهو موقوف على ابن عباس