سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی کافر کو مارے گا تو اس مقتول کا سامان (قاتل) مارنے والے کو ملے گا۔“ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے اس دن (جنگِ حنین میں) بیس آدمیوں (کافروں) کو مارا اور ان کا سامان و اسباب بھی لے لیا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2527]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2718]، [ابن حبان 4836]، [موارد الظمآن 1671، 1705]