سیدنا حبیب بن مسلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک تہائی کا اضافی انعام خمس کے بعد دیا۔
وضاحت: (تشریح حدیث 2518) یہاں دو مسائل قابلِ غور ہیں، ایک یہ کہ اضافی و زائد حصہ یا انعام مالِ غنیمت میں سے دیا جائے گا یا خمس میں سے؟ حدیث میں اس کی صراحت نہیں، نیز یہ انعام یا اضافی حصہ اس حدیث کے مطابق خمس نکالنے کے بعد دیا جائے گا۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2526]» اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2748]، [ابن ماجه 2851]، [ابن حبان 4835]، [موارد الظمآن 1672، وغيرهم]