سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انعامات کو ناپسند کرتے تھے اور فرماتے تھے: ”قوی (طاقتور) مسلمان کو مالِ غنیمت ضعیف مسلمان کے لئے پھیر دینا چاہیے۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 2521) اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ مالِ غنیمت میں سب مسلمان برابر کے شریک ہوں گے اور برابر حصہ پائیں گے، جو لوگ قوی ہوں اور زیادہ جنگ کریں وہ دوسرے ضعیف لوگوں سے زیادہ کچھ نہ پائیں گے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو ناپسند فرماتے تھے، گرچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض اوقات خاص افراد اور جماعت کو انعامات سے بھی نوازا ہے۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2529]» اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 2853]