سیدنا عباده رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوئی اور دھاگے کو بھی ادا کر دو اور خیانت سے بچو جو کہ قیامت کے دن خیانت کرنے والوں کے لئے عار ہوگی۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 2522) اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مالِ غنیمت میں خیانت کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔ مالِ غنیمت پانے والے کو چاہیے کہ وہ ہر چھوٹی بڑی چیز جمع کر دے، چاہے وہ دھاگہ اور سوئی کیوں نہ ہو، اور بالکل خیانت نہ کرے۔ مزید تفصیل آگے آ رہی ہے۔
تخریج الحدیث: «، [مكتبه الشامله نمبر: 2530]» اس حدیث کی سند حسن ہے، اور امام بخاری نے [التاريخ الكبير 57/8] میں اس روایت کو تعلیقاً ذکر کیا ہے۔