سیدنا سنان بن سنہ اسلمی رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھانا کھا کر شکر کرنے والا صبر کرنے والے روزے دار کی طرح ہے۔“
وضاحت: (تشریح حدیث 2062) یعنی جو شخص کھانا کھا کر رب کا شکر ادا کرے اس کے لئے صبر کرنے والے روزے دار کا سا ثواب و اجر ہے۔ سبحان اللہ! رب کی کیا آسانی اور کیا عنایت ہے، کھانا بھی کھائے اور روزے دار کا سا ثواب بھی ملے۔ شکر ادا کرنا کچھ مشکل نہیں۔ اس لئے غافل نہ رہنا چاہیے۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2067]» اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 1765]، [أحمد 343/4]، [ابن حبان 315]، [موارد الظمآن 952]