سنن دارمي
من كتاب الاطعمة
کھانا کھانے کے آداب
4. باب في الشُّكْرِ عَلَى الطَّعَامِ:
کھانے کا شکر ادا کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2063
أَخْبَرَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حُرَّةَ، عَنْ عَمِّهِ، عَنْ سِنَانِ بْنِ سَنَّةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الطَّاعِمُ الشَّاكِرُ كَالصَّائِمِ الصَّابِرِ".
سیدنا سنان بن سنہ اسلمی رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھانا کھا کر شکر کرنے والا صبر کرنے والے روزے دار کی طرح ہے۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2067]»
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 1765]، [أحمد 343/4]، [ابن حبان 315]، [موارد الظمآن 952]
وضاحت: (تشریح حدیث 2062)
یعنی جو شخص کھانا کھا کر رب کا شکر ادا کرے اس کے لئے صبر کرنے والے روزے دار کا سا ثواب و اجر ہے۔
سبحان اللہ! رب کی کیا آسانی اور کیا عنایت ہے، کھانا بھی کھائے اور روزے دار کا سا ثواب بھی ملے۔
شکر ادا کرنا کچھ مشکل نہیں۔
اس لئے غافل نہ رہنا چاہیے۔
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن