مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
وضو کا بیان
वुज़ू के बारे में
حدیث نمبر: 140
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انصاری شخص کے پاس (بلانے کو) کوئی آدمی بھیجا تو وہ آئے، اس حال میں کہ ان کے سر سے (غسل کا) پانی ٹپک رہا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شاید ہم نے تمہیں (بلانے میں) جلدی کی؟ انھوں نے عرض کی کہ ہاں یا رسول اللہ! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب جلدی کی جائے یا (اور کسی سبب سے) انزال نہ ہو تو تمہارے اوپر وضو (فرض) ہے (غسل فرض نہیں)۔ (لیکن یہ حکم منسوخ ہے)۔
28. کوئی شخص اپنے ساتھی کو وضو کرا دے (تو کچھ حرج نہیں)۔
“ यदि कोई व्यक्ति अपने साथी को वुज़ू करादे तो कोई हर्ज नहीं ”
حدیث نمبر: 141
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ کسی سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم رفع حاجت کے لیے تشریف لے گئے اور (جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس آئے تو) مغیرہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (کے اعضاء شریفہ) پر پانی ڈالنے لگے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم وضو کرنے لگے یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے منہ اور ہاتھوں کو دھویا اور سر کا مسح کیا اور موزوں پر (بھی) مسح کیا۔
29. وضو ٹوٹنے کے بعد (بغیر وضو کیے) قرآن کی تلاوت کرنا۔
“ वुज़ू टूटने के बाद बिना वुज़ू किये क़ुरआन पढ़ना ”
حدیث نمبر: 142
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ وہ ایک شب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں رہے (اور وہ ان کی خالہ ہیں) (ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ) میں مسند (بستر) کے عرض میں لیٹ گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی میمونہ (رضی اللہ عنہا) اس کے طول میں لیٹ گئے چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوتے رہے، یہاں تک کہ جب آدھی رات ہوئی یا اس کے کچھ پہلے یا اس کے کچھ بعد تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے اور نیند (کے آثار) کو مٹانے کے لیے اپنے چہرہ مبارک کو اپنے ہاتھ سے ملتے ہوئے بیٹھ گئے۔ پھر آخری دس آیات سورۃ آل عمران کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تلاوت فرمائیں پھر اس کے بعد ایک لٹکی ہوئی مشک کی طرف (متوجہ ہو کر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے اور اس سے اچھی طرح وضو کیا پھر نماز پڑھنے کھڑے ہو گئے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں میں (بھی) اٹھا اور جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا میں نے (بھی) کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں پہلو میں کھڑا ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا داہنا ہاتھ میرے سر پر رکھا اور میرا کان پکڑ کر اسے مروڑا اور مجھے اپنی داہنی جانب کر لیا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت نماز پڑھی، پھر دو رکعتیں پڑھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وتر پڑھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم لیٹ گئے یہاں تک کہ مؤذن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے اور دو رکعتیں ہلکی (سنت فجر کی) پڑھ لیں تو پھر تشریف لے گئے اور صبح کی نماز پڑھی۔
30. پورے سر کا مسح کرنا (ضروری ہے)۔
“ पुरे सिर का मसह करना ज़रूरी है ”
حدیث نمبر: 143
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے ایک شخص نے کہا کہ کیا آپ مجھے دکھلا سکتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح وضو کیا کرتے تھے؟ تو عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا ہاں (میں دکھا) سکتا ہوں۔ پھر انھوں نے پانی منگوایا اور اپنے ہاتھ پر ڈالا پھر اپنے ہاتھ دو مرتبہ دھوئے پھر تین مرتبہ کلی کی اور ناک میں پانی ڈال کر جھاڑا پھر اپنے منہ کو تین مرتبہ دھویا، پھر دونوں ہاتھ کہنیوں تک دو مرتبہ دھوئے، پھر اپنے سر کا اپنے دونوں ہاتھوں سے مسح کر لیا یعنی ان کو آگے لائے اور پیچھے لے گئے۔ سر کے پہلے حصے سے ابتداء کی اور دونوں ہاتھ گدی تک لے گئے پھر ان دونوں کو وہیں تک واپس لائے جہاں سے شروع کیا تھا پھر اپنے دونوں پاؤں دھو ڈالے۔
31. لوگوں کے وضو کے بچے ہوئے پانی کا استعمال کرنا۔
“ लोगों के वुज़ू से बचे हुए पानी का उपयोग ”
حدیث نمبر: 144
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (ایک دن) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوپہر کے وقت ہمارے پاس تشریف لائے تو وضو کا پانی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وضو کر چکے تو لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا بچا ہوا پانی لینے لگے اور اس کو (اپنے چہرے اور آنکھوں پر) ملنے لگے۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی دو رکعتیں اور عصر کی دو رکعتیں (قصر) پڑھیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے غنزہ (یعنی نیزہ) بطور سترہ کے گڑا ہوا تھا۔
حدیث نمبر: 145
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے میری خالہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئیں اور عرض کی کہ یا رسول اللہ! میری بہن کا (یہ) لڑکا بیمار ہے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرے لیے برکت کی دعا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو فرمایا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو (سے بچے ہوئے) پانی کو پی لیا۔ پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پس پشت کھڑا ہو گیا تو میں نے مہر نبوت کو دیکھ لیا (جو) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں شانوں کے درمیان مثل حجلہ کی گھنڈی کے (تھی)۔
32. مرد کا اپنی عورت کے ساتھ وضو کرنا۔
“ आदमी का अपनी पत्नी के साथ वुज़ू करना ”
حدیث نمبر: 146
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مرد اور عورت سب (ایک برتن سے) اکٹھے وضو کرتے تھے۔
33. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے وضو (سے بچے ہوئے پانی) کو ایک بیہوش (شخص) پر چھڑکنا۔
“ नबी ﷺ ने एक बेहोश व्यक्ति पर अपना वुज़ू का बचा हुआ पानी छिड़का ”
حدیث نمبر: 147
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کے لیے تشریف لائے اور میں (ایسا سخت) بیمار تھا کہ (کوئی بات) سمجھ نہ سکتا تھا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو فرمایا اور اپنے وضو سے (بچا ہوا پانی) میرے اوپر ڈالا تو میں ہوش میں آ گیا اور میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! (میری) میراث کس کے لیے ہے؟ میرا تو صرف ایک کلالہ وارث ہے۔ پس فرائض کی آیت نازل ہوئی۔
34. پیالے میں سے غسل اور وضو کرنا (درست ہے)۔
“ कटोरे में ग़ुस्ल और वुज़ू करना ठीक है ”
حدیث نمبر: 148
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نماز کا وقت آیا تو جس شخص کا گھر وہاں سے قریب تھا وہ (وضو کرنے اپنے گھر) چلا گیا اور چند لوگ رہ گئے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پتھر کا ایک مخضب (ظرف) لایا گیا جس میں پانی تھا اور مخضب میں یہ گنجائش نہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ہتھیلی اس میں پھیلا سکیں۔ پس تمام لوگوں نے (اسی تھوڑے سے پانی سے) وضو کیا۔ (راوی حمید کہتے ہیں) ہم نے (انس رضی اللہ عنہ سے) پوچھا کہ تم لوگ (اس وقت) کس قدر تھے؟ انھوں نے کہا کہ اسی اور (بلکہ اسی سے) کچھ زیادہ ہی تھے۔
حدیث نمبر: 149
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک قدح (پیالہ) منگوایا جس میں پانی تھا، پھر اسی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں اور چہرہ انور کو دھویا اور اسی میں کلی کی۔

Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    Next    

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.