سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
क़ुरआन की फ़ज़ीलत, दुआएं, अल्लाह की याद और दम करना
2075. دعا افضل عبادت ہے
“ दुआ करना अफ़ज़ल इबादत है ”
حدیث نمبر: 3066
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" افضل العبادة الدعاء".-" أفضل العبادة الدعاء".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دعا کرنا افضل عبادت ہے۔
2076. تنگی رزق کے وقت کی دعا
“ रिज़्क़ में तंगी हो तो उस समय की दुआ ”
حدیث نمبر: 3067
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" خير اهل المشرق عبد القيس، اسلم الناس كرها واسلموا طائعين".-" خير أهل المشرق عبد القيس، أسلم الناس كرها وأسلموا طائعين".
سیدنا مرہ بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک مہمان آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا لانے کے لیے ایک آدمی کو اپنی بیویوں کے پاس بھیجا، لیکن کسی کے پاس کھانا نہ ملا، سو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی: اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل اور رحمت کا سوال کرتا ہوں، کیونکہ تو ہی اپنی رحمت کا مالک ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (‏‏‏‏جلد ہی) بھونی ہوئی بکری کا تحفہ لایا گیا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اللہ کا فضل ہے اور ہم اس کی مزید رحمت کا انتظار کر رہے ہیں۔
2077. غصہ دور کرنے کی دعا
“ ग़ुस्सा दूर करने की दुआ ”
حدیث نمبر: 3068
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (إني لاعلم كلمة لو قالها؛ لذهب عنه ما يجد، لو قال: اعوذ بالله من الشيطان الرجيم).- (إنِّي لأعلم كلمة لو قالها؛ لذهب عنه ما يجد، لو قال: أعوذ بالله من الشيطان الرجيم).
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو آدمی باہم گالی گلوچ کرنے لگے، ان میں سے ایک کو غصہ آیا اور اس کا چہرہ سرخ ہو گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا اور فرمایا: مجھے ایسے کلمے کا علم ہے کہ اگر یہ آدمی کہے تو جو غصہ محسوس کر رہا ہے، وہ ختم ہو جائے گا۔ (‏‏‏‏اور وہ کلمہ یہ ہے): «أعوذ بالله من الشيطان الرجيم» ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بات سننے والا ایک آدمی کھڑا ہوا اور اسے کہا: کیا تو جانتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابھی کیا فرمایا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ اگر یہ آدمی کہہ دے تو اس کا غصہ ختم ہو جائے گا، (‏‏‏‏ اور وہ ہے:) «أعوذ بالله من الشيطان الرجيم» آگے سے وہ آدمی کہنے لگا: آپ مجھے پاگل سمجھتے ہیں؟
2078. ادائیگی قرض کی دعا
“ क़र्ज़ चुकाने की दुआ ”
حدیث نمبر: 3069
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" اللهم اكفني بحلالك عن حرامك، واغنني بفضلك عمن سواك".-" اللهم اكفني بحلالك عن حرامك، وأغنني بفضلك عمن سواك".
ابووائل کہتے ہیں ایک آدمی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: اے امیر المؤمنین! میں اپنی مکاتبت سے عاجز آ گیا ہوں، آپ میری مدد کریں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تجھے وہ کلمات نہ سکھادوں، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سکھائے، اگر تجھ پر صیر پہاڑ کے برابر دیناروں کا قرضہ وغیرہ بھی ہوا تو اللہ تعالیٰ ادا کر دے گا؟ اس نے کہا: کیوں نہیں، (‏‏‏‏ضرور سکھائیے) سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ دعا پڑھا کر: اے اللہ! مجھے حرام مال سے بچا کر اپنے حلال (‏‏‏‏رزق) سے کفایت کر دے اور اپنے فضل سے مجھے دوسروں سے غنی کر دے۔
2079. شب قدر کی دعا
“ लैलतुल क़द्र ( शब क़द्र ) की दुआ ”
حدیث نمبر: 3070
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (قولي (وفي رواية: تقولين): اللهم! إنك عفو تحب العفو؛ فاعف عني).- (قُولي (وفي رواية: تقولين): اللهم! إنك عفوٌّ تحبُّ العفو؛ فاعف عني).
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ذرا بتائیے کہ اگر مجھے شب قدر کا پتہ چل جائے تو مجھے اس میں کون سی دعا مانگنی چاہیئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (‏‏‏‏یہ دعا پڑھا کر): اے اللہ تو معاف کرنے والا ہے، معاف کرنے کو پسند کرتا ہے، سو مجھے معاف فرما دے۔
2080. کسی مقام پر پڑاؤ ڈالتے وقت کی دعا
“ किसी स्थान पर ठहरन के लिए तंबू लगाते समय की दुआ ”
حدیث نمبر: 3071
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (إذا نزل احدكم منزلا؛ فليقل: اعوذ بكلمات الله التامات من شرما خلق؛ فإنه لا يضره شيء حتى يرتحل منه).- (إذا نزلَ أحدُكم منزلاً؛ فليقل: أعوذُ بكلماتِ اللهِ التامَّاتِ من شرّما خلَقَ؛ فإنه لا يضرّه شيءٌ حتّى يرتحلّ منه).
سیدہ خولہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی کسی مقام پر پڑاؤ ڈالے اور یہ دعا پڑھے: میں اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں، ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی۔ تو اسے وہاں سے کوچ کرنے تک کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔
2081. مرغ کی اذان اور گدھے کی آواز سنتے وقت کی دعا
“ मुर्ग़े की अज़ान और गधे की आवाज़ सुनते समय की दुआ ”
حدیث نمبر: 3072
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (إذا سمعتم صياح الديكة [بالليل] ؛فاسالوا الله من فضله، [وارغبوا إليه] ؛ فإنها رات ملكا، وإذا سمعتم نهيق الحمار [بالليل] ؛ فتعوذوا بالله من الشيطان؛ فإنه راى شيطانا).- (إذا سمعتُم صياحَ الدِّيكة [بالليلِ] ؛فاسألوا الله من فضلهِ، [وارغبُوا إِليه] ؛ فإنّها رأت ملَكاً، وإذا سمعتُم نهيقَ الحمارِ [بالليلِ] ؛ فتعوَّذُوا باللهِ من الشيطانِ؛ فإنهُ رأى شيطاناً).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم رات کو مرغ کو بانگ دیتے سنو تو اللہ تعالیٰ سے اس کے فضل کا سوال کرو اور اس کی طرف راغب ہو جاؤ، کیونکہ وہ فرشتے کو دیکھ کر (‏‏‏‏بانگ دیتا ہے) اور جب تم رات کو گدھے کے ہینگنے کی آواز سنو تو شیطان سے بچنے کے لیے اللہ کی پناہ طلب کرو، کیونکہ وہ شیطان کو دیکھ کر (‏‏‏‏ہینگتا ہے)۔
2082. برے خواب کو دفع کرنے کی دعا
“ बुरे सपनों को दूर करने की दुआ ”
حدیث نمبر: 3073
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إذا اويت إلى فراشك فقل: اعوذ بكلمات الله التامة، من غضبه وعقابه، ومن شر عباده، ومن همزات الشياطين، وان يحضرون".-" إذا أويت إلى فراشك فقل: أعوذ بكلمات الله التامة، من غضبه وعقابه، ومن شر عباده، ومن همزات الشياطين، وأن يحضرون".
سیدنا محمد بن منکدر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور ان ہولناکیوں اور گھبراہٹوں کا شکوہ کیا، جو وہ خواب میں دیکھتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بستر پر لیٹتے وقت یہ پڑھا کر: میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں، اس کے غضب سے، اس کی سزا سے، اس کے بندوں کے شر سے، شیطانوں کے وسوسوں سے اور اس سے کہ وہ میرے قریب پھٹکیں۔
2083. سختیوں میں دعائیں کب قبول ہوتی ہیں؟
“ कठिनाइयों में दुआ कब स्वीकार की जाती है ? ”
حدیث نمبر: 3074
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" من سره ان يستجيب الله له عند الشدائد والكرب فليكثر الدعاء في الرخاء".-" من سره أن يستجيب الله له عند الشدائد والكرب فليكثر الدعاء في الرخاء".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ سختیوں اور پریشانیوں میں اس کی دعائیں قبول کرے، اسے چاہیئے کہ وہ فراخی و خوشحالی میں بکثرت دعا کرے۔
2084. نماز سے متعلقہ دعائیں . . . دعائے استفتاح
“ नमाज़ से संबंधित दुआएं और दुआ इस्तफ़तह ”
حدیث نمبر: 3075
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (يا ام رافع! إذا قمت إلى الصلاة؛ فسبحي الله عشرا، وهلليه عشرا، واحمديه عشرا، وكبريه عشرا، واستغفريه عشرا، فإنك إذا سبحت عشرا قال: هذا لي، وإذا هللت قال: هذا لي، وإذا حمدت قال: هذا لي، وإذا كبرت قال: هذا لي، وإذا استغفرت قال: قد غفرت لك).- (يا أم رافع! إذا قمت إلى الصلاة؛ فسبحي الله عشراً، وهلِّليه عشراً، واحمديه عشراً، وكبريه عشراً، واستغفريه عشراً، فإنك إذا سبحت عشراً قال: هذا لي، وإذا هللت قال: هذا لي، وإذا حمدت قال: هذا لي، وإذا كبرت قال: هذا لي، وإذا استغفرت قال: قد غفرت لك).
سیدہ ام رافع رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس پر اجر دے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ام رافع! جب تو نماز کے لیے کھڑی ہو تو دس دفعہ «سبحان الله» دس دفعہ «لا اله الا الله» دس دفعہ «الحمد لله» دس دفعہ «استغفرلله» اور دس دفعہ «الله اكبر» کہہ۔ جب تو دس دفعہ «سبحان الله» کہے گی تو اللہ تعالیٰ کہے گا: یہ ذکر میرا ہے، جب تو «لا اله الا الله» کہے گی تو اللہ تعالیٰ کہے گا: یہ ذکر بھی میرا ہے۔ جب تو «الحمد لله» کہے گی تو وہ کہے گا: یہ ذکر بھی میرا ہے۔ جب تو «الله اكبر» کہے گی تو اللہ تعالیٰ کہے گا: یہ ذکر بھی میرے لیے ہے۔ اور جب تو «استغفرلله» (‏‏‏‏میں اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں) کہے گی تو اللہ تعالیٰ کہے گا: میں نے تجھے بخش دیا ہے۔

Previous    15    16    17    18    19    20    21    22    23    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.