سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان
तौहीद पर ईमान, दीन और तक़दीर
185. موت کے وقت خوف و رجا کا مفہوم اور فضیلت
“ मोत के समय पापों से डरने के बारे में ”
حدیث نمبر: 287
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" لا يجتمعان (يعني الخوف والرجاء) في قلب عبد في مثل هذا الموطن (يعني الاحتضار) إلا اعطاه الله الذي يرجو وامنه من الذي يخاف".-" لا يجتمعان (يعني الخوف والرجاء) في قلب عبد في مثل هذا الموطن (يعني الاحتضار) إلا أعطاه الله الذي يرجو وأمنه من الذي يخاف".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک نوجوان کے پاس گئے اور وہ موت و حیات کی کشمکش میں تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: اپنے (اخروی اجر و ثواب اور عذاب و عقاب کے) بارے میں کیا خیال کرتے ہو؟ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں اللہ تعالیٰ کے بارے میں پرامید ہوں، لیکن اپنے گناہوں سے ڈر بھی رہا ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس آدمی کے دل میں اس قسم کے (جان کنی کے) وقت میں یہ دو چیزیں (یعنی خوف و امید) جمع ہو جاتی ہیں، تو جس چیز کی اسے امید ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ وہ عطا کر دیتا ہے اور جس چیز کا ڈر ہوتا ہے، وہ اس سے امن دلا دیتا ہے۔
186. تکبر کا مفہوم اور مذمت
“ अहंकार का अर्थ और निंदा ”
حدیث نمبر: 288
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إن الله جميل يحب الجمال، إن الكبر من سفه الحق وغمص الناس".-" إن الله جميل يحب الجمال، إن الكبر من سفه الحق وغمص الناس".
سیدنا ابوریحانہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بڑائی اور تکبر (والے لوگ) جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔ ایک کہنے والے نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں تو اپنے کوڑے پر کور چڑھا کر اور اپنے جوتے کے تسمے کو (اچھا بنا کر) خوبصورتی حاصل کرتا ہوں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تکبر نہیں ہے، بلکہ اللہ تعالیٰ جمیل ہے اور جمال کو پسند کرتا ہے، تکبر یہ ہے کہ انسان حق شناس نہ ہو اور دوسرے لوگوں کو حقیر سمجہے .
187. قبل از قیامت بارہ قریشی خلفا کی خلافت
“ क़यामत से पहले बारह क़ुरेशी ख़लीफ़ाओं की ख़िलाफ़त का होना ”
حدیث نمبر: 289
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" لا يزال الدين قائما حتى تقوم الساعة او يكون عليكم اثنا عشر خليفة كلهم من قريش".-" لا يزال الدين قائما حتى تقوم الساعة أو يكون عليكم اثنا عشر خليفة كلهم من قريش".
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دین قیامت کے برپا ہونے تک یا اس وقت تک قائم دائم رہے گا جب تک بارہ خلفاء خلافت کی مسندوں پر فائز نہیں ہو جاتے اور وہ سب کے سب قریش سے ہوں گے۔
188. ہر دور میں ایک جماعت دین حق پر قائم رہے گی
“ हर ज़माने में एक जत्था सच्चे दीन पर बना रहेगा ”
حدیث نمبر: 290
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" لا يزال هذا الدين قائما يقاتل عليه عصابة من المسلمين حتى تقوم الساعة".-" لا يزال هذا الدين قائما يقاتل عليه عصابة من المسلمين حتى تقوم الساعة".
سیدنا جابر بن سمرہ رضى اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دین قائم دائم رہے گا، مسلمان کی ایک جماعت اس سے متصف ہو کر جہاد کرتی رہے گی، یہاں تک کہ قیامت قائم ہو جائے گی۔
189. مومن عبرت پکڑتا ہے
“ मोमिन नसीहत लेता है ”
حدیث نمبر: 291
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" لا يلدغ المؤمن من جحر واحد مرتين".-" لا يلدغ المؤمن من جحر واحد مرتين".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کو ایک بل سے دو دفعہ نہیں ڈسا جا سکتا۔
190. بعض مومنوں کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس راحت پانا اور ان کی صفات
“ कुछ मोमिनों का रसूल अल्लाह ﷺ के पास आराम पाना और उनकी विशेषताएं ”
حدیث نمبر: 292
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" يا ابا امامة! إن من المؤمنين من يلين لي قلبه".-" يا أبا أمامة! إن من المؤمنين من يلين لي قلبه".
ابوراشد حبرانی کہتے ہیں: سیدنا ابوامامہ باہلی رضى اللہ عنہ نے میرا ہاتھ پکڑا اور کہا: رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح میرا ہاتھ پکڑ کر فرمایا تھا: اے ابوامامہ! بعض مومن ایسے بھی ہیں کہ ان کے دل میرے لیے نرم ہو جاتے ہیں۔
191. ابلیس کی تخلیق کا مقصد
“ इब्लीस यानि शैतान को पैदा करने का कारण ”
حدیث نمبر: 293
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" لو اراد الله ان لا يعصى ما خلق إبليس".-" لو أراد الله أن لا يعصى ما خلق إبليس".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضى اللہ عنہ سے فرمایا: اے ابوبکر! اگر اللہ تعالىٰ اپنی نافرمانی نہ ہونے کا ارادہ کرتا تو وہ ابلیس کو پیدا نہ کرتا۔
192. برتری کا معیار رنگ و نسل، اور تقوی ہے
“ बढ़ाई की परख रंग नसल और तक़वा है ”
حدیث نمبر: 294
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" يا ايها الناس! إن ربكم واحد وإن اباكم واحد، الا لا فضل لعربي على عجمي ولا عجمي على عربي ولا احمر على اسود ولا اسود على احمر إلا بالتقوى * (إن اكرمكم عند الله اتقاكم) *، الا هل بلغت؟ قالوا: بلى يا رسول الله! قال: فيبلغ الشاهد الغائب".-" يا أيها الناس! إن ربكم واحد وإن أباكم واحد، ألا لا فضل لعربي على عجمي ولا عجمي على عربي ولا أحمر على أسود ولا أسود على أحمر إلا بالتقوى * (إن أكرمكم عند الله أتقاكم) *، ألا هل بلغت؟ قالوا: بلى يا رسول الله! قال: فيبلغ الشاهد الغائب".
سیدنا جابر رضى اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایام تشریق کے درمیانے دن کو خطبۃ الوداع ارشاد فرمایا اور فرمایا: لوگو! تمہارا رب ایک ہے اور تمہارا باپ بھی ایک ہے، آگاہ ہو جاؤ! کسی عربی کو کسی عجمی پر، کسی عجمی کو کسی عربی پر، کسی سرخ رنگ والے کو کالے رنگ والے پر اور کسی سیاہ رنگ والے کو سرخ رنگ والے پر کوئی فضیلت و برتری حاصل نہیں، مگر تقویٰ کے ساتھ، جیسا کہ ارشاد باری تعالىٰ ہے: اللہ تعالىٰ کے ہاں تم میں سے وہ شخص سب سے زیادہ معزز ہے جو سب سے زیادہ پرہیزگار ہے، خبردار! کیا میں نے (اللہ کا پیغام) پہنچا دیا ہے؟ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیوں نہیں۔ پھر فرمایا: حاضر لوگ یہ باتیں غائب لوگوں تک پہنچا دیں۔
193. «وانذر عشيرتك الاقربين» کی عملی تفسیر
“ « وَأَنذِرْعَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ » की तफ़्सीर ”
حدیث نمبر: 295
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (يا بني كعب بن لؤي! انقذوا انفسكم من النار، يا بني مرة بن كعب! انقذوا انفسكم من النار، يا بني عبد شمس! انقذوا انفسكم من النار، يا بني عبد مناف! انقذوا انفسكم من النار، يا بني عبد المطلب! انقذوا انفسكم من النار، يا فاطمة [بنت محمد!] انقذي نفسك من النار، فإني لا املك لكم من الله شيئا؛ غير ان لكم رحما سابلها ببلالها).- (يا بَني كعبِ بن لُؤيٍّ! أنقذوا أنفسكم من النار، يا بني مُرَّة بن كعبٍ! أنقذوا أنفسكم من النار، يا بني عبد شمس! أنقذوا أنفسكم من النار، يا بني عبد منافٍ! أنقذوا أنفسكم من النار، يا بني عبد المطَّلب! أنقذُوا أنفسكم من النار، يا فاطمةُ [بنت محمد!] أنقذي نفسكِ من النار، فإنِّي لا أملكُ لكُم من الله شيئاً؛ غير أنّ لكُم رحِماً سأبُلُّها بِبِلالِها).
سیدنا ابوہریرہ رضى اللہ عنہ کہتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: (اے محمد!) اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈراؤ۔ تو رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے قریش کو بلایا، وہ جمع ہو گئے، پھر آپ نے عام ندا بھی دی اور خاص بھی اور فرمایا: اے بنو کعب بن لؤی! اپنے آپ کو آگ سے بچا لو۔ اے بنو مرہ بن کعب! اپنے آپ کو آگ سے بچا لو۔ اے بنو عبد شمس! اپنے آپ کو آگ سے بچا لو۔ اے بنو عبد مناف! اپنے آپ کو آگ سے بچا لو۔ اے بنو عبد المطلب! اپنے آپ کو آگ سے بچا لو اور اے فاطمہ بنت محمد! اپنے آپ کو آگ سے بچا لو، کیونکہ میں اللہ تعالىٰ کے ہاں تمہارے لیے کسی اختیار کا ملک نہیں ہوں۔ ہاں تم سے جو رشتہ و قرابت ہے، میں اسے قائم رکھوں گا۔
194. زیادہ سے زیادہ کتنے روزے رکھے جا سکتے ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرزندان امت کے حق میں ان سے بڑھ کر خیر خواہ ہیں
“ ज़्यादा से ज़्यादा कितने रोज़े रखे जा सकते हैं ، रसूल अल्लाह ﷺ मुसलमानो के लिए उन से ज़्यादा अच्छा चाहते हैं ”
حدیث نمبر: 296
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إنك إذا فعلت ذلك هجمت عيناك ونفهت نفسك. يعني صوم الدهر وقيام الليل".-" إنك إذا فعلت ذلك هجمت عيناك ونفهت نفسك. يعني صوم الدهر وقيام الليل".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضى اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: اے عبداللہ بن عمرو! تو سارا زمانہ روزے رکھتا ہے اور پوری رات قیام کرتا ہے، اگر تو نے ان اعمال کو جاری رکھا تو تیری آنکھیں دھنس جائیں گی اور تو لاغر و کمزور ہو جائے گا۔ (یاد رکھ کہ) اس آدمی نے کوئی روزہ نہیں رکھا جس نے ہمیشہ روزے رکھے۔ اس طرح کرو کہ ہر ماہ میں تین روزے رکھ لیا کرو، یہ پورے مہینے کے روزے ہیں۔ میں نے کہا: مجھے اس سے زیادہ طاقت ہے۔ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چلو داود علیہ السلام والے روزے رکھ لو، وہ ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن افطار کرتے تھے اور جب (دشمن سے آمنا سامنا ہو جاتا) تو فرار اختیار نہیں کرتے تھے۔

Previous    26    27    28    29    30    31    32    Next    

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.