كتاب الكسوف کتاب: (چاند، سورج) گرہن کے احکام و مسائل 18. بَابُ: الْجَهْرِ بِالْقِرَاءَةِ فِي صَلاَةِ الْكُسُوفِ باب: سورج گرہن کی نماز میں بلند آواز سے قرأت کرنے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار رکوع اور چار سجدوں کے ساتھ (گرہن کی) نماز پڑھی، آپ نے ان میں بلند آواز سے قرآت کی، آپ جب جب رکوع سے سر اٹھاتے تو «سمع اللہ لمن حمده، ربنا ولك الحمد» کہتے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الکسوف 19 (1065)، صحیح مسلم/الکسوف 1 (901)، سنن ابی داود/الصلاة 264 (1190)، (تحفة الأشراف: 16528)، ویأتی عند المؤلف برقم: 1498 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|