كتاب الطهارة کتاب: طہارت کے احکام و مسائل 3. بَابُ: كَيْفَ يَسْتَاكُ باب: مسواک کس طرح کی جائے؟
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ مسواک کر رہے تھے اور مسواک کا سرا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر تھا، اور آپ: «عأعأ» کی آواز نکال رہے تھے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الوضوء 73 (244)، صحیح مسلم/الطہارة 15 (254)، سنن ابی داود/فیہ 26 (49)، (تحفة الأشراف: 9123) وقد أخرجہ: مسند احمد 4/417 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی حلق صاف کر رہے تھے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|