كتاب الطهارة کتاب: طہارت کے احکام و مسائل 5. بَابُ: التَّرْغِيبِ فِي السِّوَاكِ باب: مسواک کی ترغیب کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسواک منہ کی پاکیزگی، رب تعالیٰ کی رضا کا ذریعہ ہے۔“
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف: 16271)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصوم 27 (تعلیقا: 1934)، مسند احمد 6 / 47، 62، 124، 238، سنن الدارمی/الطہارة 19 (711) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|