كتاب الطهارة کتاب: طہارت کے احکام و مسائل 6. بَابُ: الإِكْثَارِ فِي السِّوَاكِ باب: مسواک کثرت سے کرنے کا بیان۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے مسواک کے سلسلے میں تم لوگوں سے بارہا کہا ہے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجمعة 8 (888) (تحفة الأشراف: 914)، مسند احمد (3 / 143، 249)، سنن الدارمی/الطہارة 18 (709) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: «أكثرت» بصیغہ مجہول بھی منقول ہے یعنی مجھے بارہا یہ حکم دیا گیا کہ میں تمہیں باربار مسواک کرنے کی تاکید کروں۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|