كتاب الطهارة کتاب: طہارت کے احکام و مسائل 2. بَابُ: السِّوَاكِ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ باب: رات کو سو کر اٹھنے کے بعد مسواک کرنے کا بیان۔
حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو (نماز تہجد کے لیے) اٹھتے تو اپنا منہ مسواک سے خوب صاف کرتے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الوضوء 73 (245)، الجمعة 8 (889)، التہجد 9 (1136)، صحیح مسلم/الطہارة 15 (255)، سنن ابی داود/فیہ 30 (55)، سنن ابن ماجہ/فیہ 7 (286)، (تحفة الأشراف: 3336)، مسند احمد (5/382، 390، 397، 402، 407)، سنن الدارمی/الطہارة 20/712، وأعادہ المؤلف في قیام اللیل: 10، رقم: 1623 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|