كِتَاب الْعِلْمِ کتاب: علم کے مسائل 11. باب الْحَدِيثِ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ باب: بنی اسرائیل سے روایت کے حکم کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنی اسرائیل سے روایت کرو، اس میں کوئی مضائقہ نہیں“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 15072)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/474، 502، 3/46، 56) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے بنی اسرائیل کی باتیں اس قدر بیان کرتے کہ صبح ہو جاتی اور صرف فرض نماز ہی کے لیے اٹھتے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 8935)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/437) (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
|