كِتَاب الْعِلْمِ کتاب: علم کے مسائل 12. باب فِي طَلَبِ الْعِلْمِ لِغَيْرِ اللَّهِ تَعَالَى باب: غیر اللہ کے لیے علم حاصل کرنے کی برائی کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے ایسا علم صرف دنیاوی مقصد کے لیے سیکھا جس سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جاتی ہے تو وہ قیامت کے دن جنت کی خوشبو تک نہیں پائے گا“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/المقدمة 23 (252)، (تحفة الأشراف: 13386)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/338) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|