كِتَاب الْفَرَائِضِ کتاب: وراثت کے احکام و مسائل 15. باب فِي الْمَوْلُودِ يَسْتَهِلُّ ثُمَّ يَمُوتُ باب: بچہ روتے ہوئے یعنی زندہ پیدا ہو پھر مر جائے تو اس کے حکم کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بچہ آواز کرے تو وراثت کا حقدار ہو جائے گا ۱؎“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 14840) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی پیدا ہونے کے بعد بچے میں زندگی کے آثار معلوم ہوں تو ازروئے شرع اس کی میراث ثابت ہو گئی۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|