كِتَاب الْفَرَائِضِ کتاب: وراثت کے احکام و مسائل 11. باب فِيمَنْ أَسْلَمَ عَلَى مِيرَاثٍ باب: میراث کی تقسیم سے پہلے اگر وارث مسلمان ہو جائے تو اس کے حکم کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زمانہ جاہلیت میں جو ترکہ تقسیم ہو گیا ہو وہ زمانہ اسلام میں بھی اسی حال پر باقی رہے گا، اور جو ترکہ اسلام کے زمانہ تک تقسیم نہیں ہوا تو اب اسلام کے آ جانے کے بعد اسلام کے قاعدہ و قانون کے مطابق تقسیم کیا جائے گا“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الرھن 21 (2485)، (تحفة الأشراف: 5383) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|