كِتَاب الْفَرَائِضِ کتاب: وراثت کے احکام و مسائل 14. باب فِي بَيْعِ الْوَلاَءِ باب: ولاء (میراث) بیچنے کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ولاء کو بیچنے اور اسے ہبہ کرنے سے منع فرمایا ہے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/ العتق 10 (2535)، الفرائض 21 (6756)، صحیح مسلم/ العتق 3 (1506)، سنن الترمذی/البیوع 20 (1236)، الولاء 1 (2126)، سنن النسائی/البیوع 85 (4663)، (تحفة الأشراف: 7189)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/العتق والولاء 10 (20)، سنن ابن ماجہ/الفرائض 15 (2747) مسند احمد (2/9، 79، 107)، سنن الدارمی/البیوع 36 (2614) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی حق ولاء کی بیع وہبہ جائز نہیں کیونکہ وہ بالفعل معدوم ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|